’ ’ کل دوپہر تین بجے تمام دفاتر بند ہیں گے تاکہ ۔۔“یوم دفاع کے موقع پر حکومت پاکستان نے ایک اور شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد( جی نیوز )6 ستمبر یوم دفاع کو کل ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے اور اس حوالے سے پاک فوج نے پاکستانیوں نے اپنے شہداءکے گھر جانے کی اپیل بھی کی ہے تاہم اس موقع پر حکومت پاکستان نے یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن بھی منانے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے

جس میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ چھ ستمبر کو ملک بھر کے تمام دفاتر دوپہر تین بجے بند رہیں گے اور اس دن بھر پور طریقے سے یوم دفاع منایا جائے گا، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنے شہداءکے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے ۔

آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات،کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی( جی نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس بی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور امارت کے وزرائے خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت ہوئی اس کے علاوہ خطے کی سلامتی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب اوریواے ای کے ساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات پرفخرہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اورامارتی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا،دونوں وزرائے خارجہ کی کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا گیا ، تین مجرموں کو عمر قید کی سزائیں

ایبٹ آباد ( جی نیوز ) کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق عدالت نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں ساحر ، سبیر اور عمر خان کو عمر قید کی سزائیں دیں جبکہ ویڈیو اسکینڈل کے 5 ملزمان کو باعزت بری کر دیا ۔

خیال رہے کہ کوہستان ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2012ء میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لڑکیوں کو رقص کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھا گیا ۔ اس ویڈیو میں کئی لڑکوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان لڑکیوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا تعلق کوہستان سے ہے اور انہیں ویڈیو سامنے آنے کے بعد غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا

جس پر بعد ازاں سپریم کورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کوہستان کو لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے فی الفور مقدمہ کی تفتیش شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمے کی حقیقت جاننے کے لیے 3 جے آئی ٹیز بنائی گئیں لیکن ہر مرتبہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی کیونکہ ہمیشہ دوسری رشتہ دار لڑکیوں کو ویڈیو والی بنا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماجی کارکن فرزانہ باری اور کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی مقدمہ کے مدعی اور مرکزی کردار تھے۔ویڈیو بنانے پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے لیے سپریم کورٹ میں افضل کوہستانی نے درخواست دائر کی تھی،

اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔ افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

بچے کی دماغی صحت کیلئے انار کا جوس حیرت انگیز ٹانک

( جی نیوز )امریکہ میں ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی دماغی صحت کے لیے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حمل کے تیسرے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کا ایک گلاس ضرور پئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیرانتظام بریگھم ویمن ہسپتال کے ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق جب نومولود بچوں کے دماغ کی صحت کی بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ اقدامات ماں کو بچے کی پیدائش سے پہلے کرنا ہوتے ہیں، بالخصوص حمل کے اس دور میں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں تیزی کے ساتھ نشو نما ہو رہی ہو۔ رحم مادر میں بعض اوقات بچوں کو نشوونما میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کا جسم ان کی عمر کی نسبت چھوٹا رہ جاتا ہے۔ بہت سے بچوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ بچے کو ماں کے پیٹ میں آکسیجن اور غذائی مواد کی کمی کا سامنا رہا ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دس میں سے ایک بچے کو آکسیجن کی کمی یا دماغی کمزوری کا سامنا ہوتا ہے اگر ماں کے پیٹ میں بچے کو آکسیجن کی کمی رہی ہو تواس کی بینائی پربھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کے ابتدائی 78 ہفتوں کے دوران اپنا طبی معائنہ کرانے والی 78 خواتین کو بتایا گیا کہ ان کے پیٹ میں بچے کی نشو نما سست روی سے ہو رہی ہے۔ ماہر ین نے مائیں بننے والی عورتوں کو کیپسول کھانے کے بجائے انار کا جوس پینے کا مشورہ دیا۔

بریکنگ نیوز: پنجاب کی نامور خاتون سیاستدان و سابق رُکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا

لاہور(( جی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ق کی سابق وزیر پروین سکندر گِل کو قتل کر دیا گیا ہے، پروین سکندر گِل کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ق لیگ کی سابقہ خاتون ایم پی اے پروین سکندر گل کو قتل کر دیا گیا ہے، پروین سکندر گل کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پروین سکندر گل کے گلے پر رسیوں کے بھی نشان ملے ہیں، باقی شواہد عوام کے سامنے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی لائے جائیں گے، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروین سکندر گل کو انکے گھر میں قتل کیا گیا ہے۔ پروین سککندر کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروین سککندر کے جسم اور گلے پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔ جہاں سے لاش ملی ہے پولیس نے اس گھر کو بھی قبضے میں لے کر ثبوت اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں، جبکہ اہلخانہ سے بھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ای خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب زبیراحمد نیازی کے والد ڈاکٹر اقبال خان نیازی قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں،مرحوم کی نمازجنازہ صبح د س بجے داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر اقبال خان نیازی مجاہد ملت مولانا عبد الستار خان نیازی کے بھانجے تھے۔مرحوم ڈاکٹر اقبال خان نیازی کے صاحبزادے زبیر احمد خان نیازی حفیظ اللہ نیازی ،انعام اللہ خان نیازی ،سید اللہ خان نیازی اور عرفان اللہ خان نیازی کے بھانجے ہیں

وزیراعظم نے 27 وزارتوں کو اظہار ناپسندیدگی کا لیٹر جاری کردیا

اسلام آباد ( جی نیوز ) ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس کی جانب سے 27 وزارتوں کو ریڈلیٹر جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈلیٹرجاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین 3 ماہ سے زیرِ التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کریں

جبکہ تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دے دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں،بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔وزیراعظم آفس سے جاری لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پراثرڈالے گا،

وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسروں کی تفصیل فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔